ہوم Pakistan اسلام آباد ہائیکورٹ نے  نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی نیب اپیل پر2عدالتی معاونین مقرر کر دیئے

0



اسلام آباد ہائیکورٹ نے  نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی نیب اپیل …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی نیب اپیل پر2عدالتی معاونین مقرر کردیئے،عدالتی معاونین اور فریقین سے آئندہ سماعت پر آرٹیکل 63ون ایچ اور نیب سیکشن 15اے پر دلائل طلب کر لئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال کرنے کی نیب اپیل پر سماعت ہوئی ،جسٹس محسن اختر کیانی اور جنرل بابر ستار نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش نہ ہوئے ،سنگل بنچ کے نااہلی مدت 5سال کرنے کا فیصلہ معطلی کے حکم میں 22فروری تک توسیع کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزایافتہ کی نااہلی مدت 10سال بحال کر رکھی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس میں 2عدالتی معاونین مقرر کردیئے،عدالتی معاونین اور فریقین سے آئندہ سماعت پر آرٹیکل 63ون ایچ اور نیب سیکشن 15اے پر دلائل طلب کر لئے گئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version