ہوم Pakistan اشیائے خور و نوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے: مریم نواز

اشیائے خور و نوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے: مریم نواز

0


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے---اسکرین گریب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے—اسکرین گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے۔

مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور عوامی مسائل، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو عام آدمی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کاشت کاروں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب ڈائریکٹ کسان کو سبسڈی دیں گے، وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اور ٹریکٹر پر ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول اور دیگر امور کے لیے الگ سسٹم بنا رہے ہیں، شہروں میں ہائبرڈ بسیں لا رہے ہیں اور نوجوانوں کو موٹر سائیکل دیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے  تو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کہتے تھے ہم آلو پیاز کے لیے حکومت میں نہیں آئے، دو سے چار مرلے کے پلاٹ پر گھر بنانے کے لیے قرض کی تجویز زیرِ غور ہے، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لیے چین سمیت دیگر ممالک سے رابطے کر رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version