الیکشن ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش، پی ٹی اے کا بھی اہم بیان سامنے آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن 2024اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے نے اہم بیان جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے کہاہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی،انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا،انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی۔