ہوم Pakistan الیکشن کمیشن کا صادق سنجرانی کی نشست خالی قرار دینے کیلئے سینیٹ...

الیکشن کمیشن کا صادق سنجرانی کی نشست خالی قرار دینے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے صادق سنجرانی کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی” سماء” نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایاکہ صادق سنجرانی اب بلوچستان اسمبلی کے ممبر بن چکے ہیں، صادق سنجرانی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد صادق سنجرانی کی سینیٹ نشست خالی قراردی جائے۔صادق سنجرانی کا صدراتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا حق حلف اٹھانے سے مشروط کردیا گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی بلوچستان اسمبلی میں حلف کے بعد ہی صدارتی انتخاب میں ووٹ دے سکیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صوبائی اسمبلی بلوچستان کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں، ووٹرز کے لئے اسمبلی ممبر کے طور پر حلف لینا ضروری ہے تاہم چیئرمین سینیٹ نے صوبائی اسمبلی کے ممبر کے طور پر حلف نہیں لیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version