ہوم Pakistan الیکشن کے غیر حتمی نتائج؛ قومی اسمبلی میں آزاد 110، نواز لیگ...

الیکشن کے غیر حتمی نتائج؛ قومی اسمبلی میں آزاد 110، نواز لیگ 75 اور پیپلز پارٹی کی 54 نشستیں

0



الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری کو قومی اسمبلی کے 264، پنجاب اسمبلی کی 296، سندھ اسمبلی کی 129، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 112 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 266 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی ایک نشست این اے 88 کا نتیجہ روک دیا گیا ہے جبکہ این اے 8 پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

قومی اسمبلی کے غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق 110 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جب کہ مسلم لیگ(ن) 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی 54 نشستیں پر جیت چکی ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) 17، پاکستان مسلم لیگ 3 اور جمعیت علما اسلام پاکستان 4 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔

نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی دو، دو نشستوں پر کامیاب قرار پائے جب کہ مجلسِ وحدت المسلمین پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ضیا) اور بلوچستان عوامی پارٹی ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

پشتون خواہ نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی نے بھی ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

پنجاب اسمبلی

غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز 137، پاکستان پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ 8 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں استحکامِ پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ضیا) اور تحریک لبیک پاکستان کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی ہے۔

پنجاب اسمبلی ایک نشست پی پی 266 پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

سندھ اسمبلی

الیکشن کمیشن نے سندھ کی 130 صوبائی نشستوں میں سے 129 کے نتائج جاری کیے ہیں ایک نشست کا نتیجہ روک لیا ہے۔

جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبۂ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو 84 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حال ہے۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم 28، آزاد امیدوار 13، جماعت اسلامی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) نے دو، دو نشستیں حاصل کی ہیں۔

خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں میں سے 112 کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ صوبے کی ایک نشست کا نتیجہ روکا گیا ہے اور دو نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا میں 90 نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں۔ دیگر کامیاب ہونے والے میں سے سات کا تعلق جمعیت علمائے اسلام پاکستان، پانچ کا پاکستان مسلم لیگ (ن) اور چار کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

خیبر پختونخوا میں جماعتِ اسلامی تین، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین دو اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کی تمام 51 نشستوں کے جاری کر دیے گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان 11، پاکستانی پیپلز پارٹی 11، پاکستان مسلم لیگ نواز 10، آزاد چھ، بلوچستان عوامی پارٹی چار، نیشنل پارٹی تین اور عوامی نیشنل پارٹی کو دو نشستیں ملی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، حق دو تحریک بلوچستان اور جماعت اسلامی پاکستان کو ایک ایک نشست پر کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی حلقوں کے حتمی نتائج جاری ہونا باقی ہیں۔ اس سے قبل متعدد حلقوں میں امیدواروں نے نتائج کو چیلنج کرنے کے لیے متعلقہ فورمز سے رجوع کر رکھا ہے اور کئی حلقوں میں دوبارہ گنتی اور حتمی نتائج روکنے کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version