الیکشن سر پر آتے ہی دیگر ووٹرز کی طرح خواجہ سراؤں نے بھی آنے والی نئی حکومت سے توقعات وابستہ کرلیں۔
خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ان کے معاشی حقوق کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ایک خواجہ سرا نے کہا ہے کہ میں ضرور ووٹ کاسٹ کروں گی اور اس مرتبہ اسے ووٹ دوں گی جس نے ہمارے ملک کے لیے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔
ایک خواجہ سرا نے آنے والی حکومت سے مہنگائی کم کرنے کی اپیل بھی کی جبکہ دوسرے خواجہ سرا نے کہا کہ ہمارا بھی حق ہے حکومت ہمارے لیے بھی کچھ اچھا کام کرے۔
مزید ایک خواجہ سرا نے شکوہ کیا کہ ہمارے لیے روزگار کا انتظام کیا جائے۔