ہوم Pakistan امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا جواب مسترد بھاری جرمانہ عائد

امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا جواب مسترد بھاری جرمانہ عائد

0



(شعیب مختار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی پر جرمانہ کر دیا،حافظ نعیم الرحمان پر دس ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر وسطیٰ نے حافظ نعیم پر انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ایڈیشنل کمشنر ضلع وسطیٰ نے حافظ نعیم الرحمان کے وکیل کے جواب پر فیصلہ جاری کردیا،3 نومبر کو فیڈرل بی ایریا میں  بنو قابل میں شرکت کرکے حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے حافظ نعیم کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ، حافظ نعیم کے وکیل کے جواب پر مطمئن نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے بڑی پیشکش کر دی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version