ہوم Pakistan انوار الحق کاکڑ کے سینیٹر کیلئے کاغذات جمع

انوار الحق کاکڑ کے سینیٹر کیلئے کاغذات جمع

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹر کے لیے کاغذات جمع کرا دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version