اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوکاڑہ میں چار ڈاکووں نے فوڈ پوائنٹ کی دکان لوٹ لی، مزاحمت پر فائرنگ سے دکان مالک شدید زخمی ہو گیا، شہریوں نے 2 ڈاکوو¿ں کو دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ کینٹ کی حدود میں 4 ڈاکو فوڈ پوائنٹ کی دکان میں داخل ہوئے اور مالک کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران دکان مالک نے ڈاکووں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے دکان مالک شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے، شہریوں نے تعاقب کر کے 2 کو پکڑ لیا اور ان کی خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، ملزموں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔