ہوم Pakistan اپنی فوج کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا رکن...

اپنی فوج کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر

0



لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن کا دفاع افواج پاکستان اور غیور عوام کے لیے پہلی ترجیح ہے۔ 

یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں سیف الملوک کھوکھر نے کہاہے کہ مکار دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے اپنے بزدل ہونے کا ثبوت دیا مگر افواج پاکستان کی دلیری اور مستعدی نے دفاع پاکستان کو نا قابل تسخیر بنادیا، قوم کو 1965 والے اتحاد ، عزم اور جذبے کی ضرورت ہے -انہوں نے کہا کہ  وطن کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کو بھی مضبوط بنانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اج کا دن ہمیں وطن کے دفاع کومضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کے لیے دعوت عمل دیتا ہے ، پاکستان خوشحال اور مضبوط اسلامی پاکستان کی منزل کی جانب رواں دواں ہو گا-





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version