ہوم Pakistan اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں، اس تاریخی جلسے سے اڈیالہ کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے، تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لئے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔اخونزادہ حسین یوسفزئی نے مزید کہا کہ ممبر اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا، پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version