ہوم Pakistan اگر صرف دعا کیلئے ووٹ دینا ہے تو مولانا کو دیں، ایمل...

اگر صرف دعا کیلئے ووٹ دینا ہے تو مولانا کو دیں، ایمل ولی

0


ایمل ولی خان : فوٹو فائل
ایمل ولی خان : فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی نے کہا ہے کہ عوام سوچ و فکر اور جمہوریت کو ووٹ دیں، اگر صرف دعا کےلیے ووٹ دینا ہے تو مولانا کو ووٹ دیں، ہمارا نظریہ عوام کی طاقت اور رائے کا نظریہ ہے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کردار ادا کریں، بدامنی کی صورت میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کا خدشہ ہے۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ اگر انتہاپسندی اور بد امنی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اے این پی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگوں کی خواہش تھی کہ میں مہم کیلئے نہ نکلوں، شکر ہے الیکشن مہم پر امن طریقے سے مکمل ہوئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version