ہوم Pakistan ایران سے مکران کو بجلی فراہم کرنیوالی ایک ٹرانسمیشن لائن بند

ایران سے مکران کو بجلی فراہم کرنیوالی ایک ٹرانسمیشن لائن بند

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہم کرنے والی ایک ٹرانسمیشن لائن بند ہوجانے سے مکران میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا۔

کیسکو حکام کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی فراہمی کرنے والی دو ٹرانسمیشن لائنوں میں سے ایک ٹرانسمیشن لائن جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اب مکران کو سو میگا واٹ میں سے صرف 20 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے، کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے کوٹہ میں کمی کے باعث مکران کے علاقوں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

کیسکو حکام کا کہنا کہ بجلی بحالی کے سلسلے میں کیسکو حکام ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، توقع ہے ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی، جسکے بعد اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version