ہوم Pakistan ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے گھیر لیا...

ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے گھیر لیا ڈیرے پر لے جا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر۔۔

0



 ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں چنوں میں ایف آئی اے ٹیم کو ملزمان نے گھیر کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر 3 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میاں چنوں کی اوڈ کالونی میں غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پر ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے ایف آئی اے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔ گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا اور اہلکاروں کو ڈیرے پر لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے ایف آئی اے اہلکاروں کو کئی گھنٹے یرغمال بھی بنائے رکھا، بعد ازاں پولیس نے جا کر ایف آئی اے ٹیم کو ملزمان کے قبضے سے چھڑوایا۔

ایف آئی اے ملتان کے ڈائریکٹر خالد انیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version