لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )” بزنس ریکارڈر گروپ” کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ارشد زبیری انتقال کر گئے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد زبیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔