ہوم Pakistan بشریٰ بی بی، حواری، سوری نے خان کو پاگل قرار دینے سے...

بشریٰ بی بی، حواری، سوری نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی: فیصل واؤڈا

0


‏سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو
‏سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو

‏سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی، قاسم سوری اور حواریوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے۔

ایک بیان میں فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ  یہ سب مل کر بانئ پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا  ایکس اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ خود ایکس ہینڈل نہیں چلا رہے، یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کے لیے لکھا گیا، یہ گھٹیا ٹوئٹ بانئ پی ٹی آئی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔

‏سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا ہے کہ حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہو گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version