ہوم Pakistan بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ...

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ چیلنج

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نےبشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل میں کہا گیا کہ اداروں کے سربراہان کی طلبی اور ان سے رپورٹس منگوانا فیکٹ فائنڈنگ کے مترادف ہے، نجم الثاقب کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کی طلبی کیخلاف تھی جو معاملہ ختم ہوچکا ہے۔

 حکومت کی اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ غیرموثر درخواست کے نکات سے ہٹ کر کارروائی کر رہی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version