ہوم Pakistan بشریٰ بی بی کی رہائی پر فیصل واؤڈا نے کیا کہا؟

بشریٰ بی بی کی رہائی پر فیصل واؤڈا نے کیا کہا؟

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی پر سینیٹر فیصل واؤڈا نے ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی آج رہا ہوجائیں گی، وہ رہا ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ  بشریٰ بی بی پر کوئی کیس بھی نہیں بنا۔

 فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وی آئی پی طریقے سے گاڑیاں بھی جیل کے اندر جانے دیں۔

واضح رہے کہ آج بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کر کے بشریٰ بی بی کو رہا کر دیا۔

رہائی کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوئیں اور کچھ دیر بعد وہ اپنی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچ گئیں۔

اس موقع پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version