ہوم Pakistan بشریٰ بی بی کے بیان میں ویڈیو آڈیو واضح ہے، ویڈیو بیان...

بشریٰ بی بی کے بیان میں ویڈیو آڈیو واضح ہے، ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء

0


فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان میں ویڈیو آڈیو واضح ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے اپنی ذات کے سوا کچھ اہم نہیں۔ 

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ نہ حکومت کی طرف سے کوئی بات ہوئی نہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی یقین دہانی کرائی گئی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ مس کال دی ہے ان کا احتجاج ناکام ہوگا۔ لوگوں کو کیسے لائیں گے پنجاب کے کسی ضلع سے 5 بسوں کی بکنگ دکھا دیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version