ہوم Pakistan بلاول بھٹو تائیکوانڈو کے کھلاڑی نکلے

بلاول بھٹو تائیکوانڈو کے کھلاڑی نکلے

0



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس پشاور میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹو نے گورنر ہاؤس پشاور میں سابق ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر خان، تائیکوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ میمونہ نصیر بلوچ اور پاکیزہ، والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں، کھلاڑیوں ولید خان اور مصور سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے ماؤ تائی چیمپئن خان سعید آفریدی، پاکستان کی پہلی خاتون اسپرنٹر تمیم خان، جوڈو کے ورلڈ چیمپئن عزیز الحق اور کوہ پیما ثمر خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کھلاڑیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں تائیکوانڈو میں 1 ڈین تک پہنچا ہوں، آپ 2 ڈین ہیں، مجھے آپ کو اپنا کوچ بنانا ہوگا۔

اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version