بلاول کو نیا خطاب مل گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو وزیراعظم کے منصب کے امیدوار تھے انہیں نیا خطاب مل گیا ہے اور یہ خطاب انہیں ان کے والد آصف علی زرداری نے دیا ہے ۔ ، گذشتہ شب حکومت سازی کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔آصف علی زرداری نے ایک موقع پر اپنے صاحبزادے کے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہیں ’’ پرنس چارمنگ‘‘ قرار دیااور دوسری طرف اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شہباز شریف کو میرے ’’بھائی شہبازشریف‘‘ کہہ کر پکارا۔پریس کانفرنس کے آغاز پر بلاول بھٹو زرداری نے ایک لکھی ہوئی چٹ بھی نامزد وزیراعظم شہباز شریف کو پکڑائی ۔