ہوم Pakistan بلوچستان میں بارشوں سے 5 افراد جاں بحق، 82 مکانات تباہ، پی...

بلوچستان میں بارشوں سے 5 افراد جاں بحق، 82 مکانات تباہ، پی ڈی ایم اے

0


تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

کوئٹہ سے جاری صوبائی ڈیزاسسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران 3 افراد خاران اور 2 بارکھان میں جاں بحق ہوئے۔ 

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے 82 مکانات مکمل گرے، بارشوں سے 155 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ 

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوادر میں 70 مکانات گر گئے اور 130 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق کیچ میں 5 گھر مکمل طور پر گر گئے جبکہ 20 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 سڑکیں اور ایک پل سیلابی ریلے کی زد میں آئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version