ہوم Pakistan بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ...

بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

0


بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ 

پاک  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں فوج کے افسران، عوام، شہداء کے رشتہ داروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار شہزاد احمد، ظل حسین اور شہید سپاہیوں ارسلان اسلم، اشفاق حسین اور سبحان مجید کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی امتیاز خان اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے شہید لانس نائیک سبز علی خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version