لاہور (کر ائم رپو رٹر)کمسن بچیوں کو اغوا کرکے بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او داتا دربا ر شہر یا ر کے مطابق داتا دربار گورا قبرستان کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں کمسن بچیوں کو اغوا ء کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا سفاک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا داتا دربار پولیس نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل پر سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تو ملزمان نے براہ راست فائرنگ شروع کر دی۔ ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ 3بچیوں کو اغوا ء کر کے نجی ہوٹل کے کمرے میں محبوس کر رکھا تھا، جس پر پولیس نے ملزم کے چنگل سے تینوں بچیوں کو بازیاب کرایا پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔