ہوم Pakistan بھٹو شہید پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے، صدر زرداری

بھٹو شہید پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے، صدر زرداری

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں پہلا متفقہ طور پر منظور شدہ 1973 کا آئین دیا، وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے97 ویں یوم پیدائش کےموقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ بھٹو شہید نے پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام ہماری خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے، شہید بھٹو نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے 1974 میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔

شہید بھٹو کی کوششوں نے اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشی، زرعی اصلاحات اور محنت کشوں کی ترقی کے لیے اقدامات نے لاکھوں زندگیاں بدل دیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے داعی تھے، آمریت اور جبر کے خلاف ثابت قدم رہے، انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے پھانسی کے پھندے کا سامنا کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ آئیے جمہوریت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے شہید بھٹو کے نظریات کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، ترقی پسند، خودمختار اور جامع پاکستان کا شہید بھٹو کا خواب آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ آئیے پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version