ہوم Pakistan  بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر دہشت گرد عناصر کا جڑ سے...

 بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا صدر زرداری

0



(24نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے، دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا،انہوں نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج 10 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے ہیروز اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دہشت گرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 8 بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق10 دہشت گردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تو سیکیورٹی فورسز نے ان کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 
 
 
 
 
 
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version