ہوم Pakistan بیرسٹر سیف کا ایک اور بیان آ گیا

بیرسٹر سیف کا ایک اور بیان آ گیا

0



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کسی پر شیلنگ نہیں کی۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، کے پی کے سے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہی موجود ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ  جھوٹ بول کر عوامی رائے تبدیل نہیں کر سکتے۔

“جنگ ” کے مطابق انہوں نے کہا  کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹر وے پر نہیں گزارتے، آگے جاتے۔ پی ٹی آئی کا قافلہ پرُامن ہے اور ہمارے مقاصد واضح ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version