ہوم Pakistan بیرسٹر عابد چودھری کو پاکستان مسلم لیگ (ن)میں اہم ذمہ داری دیئے...

بیرسٹر عابد چودھری کو پاکستان مسلم لیگ (ن)میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان

0



(24نیوز )سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)  لندن سید فریاد حسین بخاری نےعندیہ دیا ہے کہ بیرسٹر عابد چودھری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لندن ہلٹن پارک لین ہوٹل میں میاں نواز شریف سے لندن  اور برطانیہ مسلم لیگ ن کے ورکروں کی ہونے والی میٹنگ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے والے بیرسٹر عابد چودھری کی بہترین انداز میں گفتگو  سے متاثر ہوکر ان کو پارٹی کی طرف سے اہم ذمہ داری سونپے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے ، بیرسٹر عابد نے مسلم لیگ ن برطانیہ کے نئے منتخب صدر احسن ڈار کو سب ورکروں کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور سبکدوش ہونے والے صدر زبیر گل کی پیش کی جانے والی پارٹی خدمات کو سراہا اور ساتھ ہی ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک اور عوام کی بھلائی کے لیے جو موٹروے ، سڑکوں کے جال بچھائے اور باقی بہترین کام کئے ان کا تفصیل سے ذکر کیا اور خصوصی طور پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بہترین اور کامیاب کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ جس پر تمام حاضرین میٹنگ اور پاکستان سے آئے ہوئے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیرسٹر عابد کی گفتگو کو سراہا اور تعریف کی جس پر امید کی جا رہی ہے کہ بہت جلد بیرسٹر عابد کو پارٹی کی طرف سے کوئی اہم ذمہ داری ادا کی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version