لاہور ہائیکورٹ میں بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر ٹیکس سے استثنیٰ دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
جسٹس عابد عزیز شیخ 8 جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں، ٹیکس سے استثنیٰ آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے۔