ہوم Pakistan  بیوی سے ناراضگی پر باپ نے 2کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

 بیوی سے ناراضگی پر باپ نے 2کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

0



(24نیوز)سگا باپ جلاد بن گیا، خانقاہ شریف کے نواحی علاقے مسافر خانہ کے قریب ناراض بیوی کی رنجش پر سگے باپ نے اپنی ہی دو بیٹیوں کو مبینہ طور پر بھاری چیز مار کر قتل کردیا۔

ملزم نے  5 سالہ بیٹی لائبہ اور 3 سالہ طوبہ کو کسی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیا، ملزم اور بیوی کے بیچ گھریلو تنازعات پر نارضگی چل رہی تھی جس کے باعث بیوی نے بچیوں کی حوالگی کیلئے عدالت میں رجوع کر رکھا تھا، جب پولیس تھانہ مسافر خانہ بیوی کی طرف سے عدالتی آرڈر پر بچیاں برآمد کرنے ملزم کے گھر پہنچی تھی ملزم نے پولیس کو گھر کے باہر کھڑا کیا اور جاکر دونوں بیٹیوں کو مبینہ طور پر بھاری چیز کے وار کرکے قتل کردیا۔

 باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی بچیوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آلہ قتل تحویل میں لے کر ملزم سرفراز کو تھانہ مسافر خانہ منتقل کردیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں: 14 اگست کو لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی کیسے ملی؟





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version