ہوم Pakistan تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہےخواجہ محمد آصف

تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہےخواجہ محمد آصف

0



(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہے،متضاد بیانات کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیت پر شک ہے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں  نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بے تاب ہے،عدلیہ کی وجہ سے 9مئی کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں تاخیر ہوئی،Absolutely Not کہنےوالا امریکی کندھوں پر اقتدار میں آنا چاہتا ہے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوٹرن لینے والا کبھی قومی لیڈر نہیں ہوسکتا،پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کیلئے باعث شرم ہے،جنرل باجوہ مائنس نوازشریف منصوبے پر کام کررہے تھے، پی ٹی آئی کے دور میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن ہوئی۔

نو مئی کےمعاملے میں فوری فیصلوں کی ضرورت تھی،نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے،نو مئی ایسے شخص نے پلان کیا جو خود اسٹیبلشمنٹ کی پراڈکٹ تھا،نو مئی کے حملوں میں ملوث افراد تربیت یافتہ تھے، گزشتہ روز نو مئی کے 25 ملزمان کا فیصلہ ہوا،فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں سنائیں ان کی وڈیوز موجود ہیں،9 مئی کے ذمےداروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا معاملہ عدلیہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا،پاناما کیس کا فیصلہ عدلیہ کے لیے باعث شرم ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ختم کیا گیا ،نو مئی کو منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے ۔
نوازشریف کی حکومت سازش کے ذریعے ختم کی گئی ،بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر پہنچی ،نو مئی کے 25 ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی،نو مئی کے معاملے میں فوری فیصلوں کی ضرورت تھی،یو ٹرن لینے والا کبھی قومی لیڈر نہیں ہوسکتا،اس وقت جنرل باجوہ مائنس نوازشریف پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
بانی پی ٹی آئی جب اقتدار سے محروم ہوئے تو امریکا ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا،اب بانی پی ٹی آئی امریکا کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،نوازشریف نے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،جو لوگ پی ٹی آئی کی محبت میں پاگل ہوگئے ہیں انہیں ان کا ماضی دیکھنا چاہیے،بانی پی ٹی آئی خود فوج کی سب سے بڑی پروڈکٹ ہیں،ملک کے دفاع کوکوئی بھی چیلنج نہیں کرسکے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ابھی تک کسی سطح پر رابطہ نہیں کیا، مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات کی وجہ سے پارٹی کے رہنماؤں کی نیت میں شک نظر آتا ہے،خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کےحالات خراب تھے اور وہاں کی صوبائی حکومت وفاق پر حملے کرنے میں مصروف تھی۔

ضرورپڑھیں:قرضوں کی تیز رفتار پیش قدمی ،رواں سال 3ہزار 919 ارب روپے اضافہ

وزیر دفاع نے شکوہ کیا کہ کسی نے کرم کے حالات پر توجہ نہیں دی، زمین کے ایک ٹکڑے کا جھگڑا تھا جو بعد میں فرقہ وارانہ صورت اختیار کرگیا،یہ قومی مسئلہ ہے، اس میں سیاست کو شامل نہیں ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلی ملک کا سب سے زیادہ معتبر ادارہ ہے، اس کے فلور کو پی ٹی آئی مسئلہ کے حل کے لیے استعمال کرے،پی ٹی آئی نے ابھی تک کسی سطح پر اپروچ نہیں کیا، متضاد بیانات کی وجہ سے ان کی نیت پر شک نظر آتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version