ہوم Pakistan تحریک انصاف نے ایک اور امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر...

تحریک انصاف نے ایک اور امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں معاہدہ کتنے ڈالرز میں ہوا ؟ اہم تفصیلات جانیے

0



تحریک انصاف نے ایک اور امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لیں ، معاہدہ کتنے …

لندن ، اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے ایک بڑے پاکستانی امریکی حامی نے اسٹیفن پائن کی قیادت میں چلنے والی ایک اور امریکی لابنگ فرم ایل جی ایس ایل ایل سی کے ساتھ لابنگ کا معاہد کیا ہے اس امریکی لابسٹ نے 2001 میں فوجی آمر پرویزمشرف کےلیے بھی لابنگ کی خدمات انجام دی تھیں۔” دی نیوز” کو ملنے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کے معروف امریکی پاکستانی حامی فیاض قریشی جنہوں نے فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان نام کا ادارہ بنارکھا ہے انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایل جی ایس ایل ایل سی کو 16 مارچ 2024 تک 45 دنوں کےلیے ہائر کیا ہے اور اس کی خدمات کےلیے اسے 50 ہزارڈالر ادا کیے جائیں گے جن میں سے 35 ہزارڈالر 11 اور 17 جنوری کو 2 اقساط کے ذریعے ادا کیے گئے۔اسٹیفن پائن اس سے قبل سابق فوجی آمر پرویز مشرف کےلیے بھی لابنگ کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔قریشی نے انہیں ارکان کانگریس کے دفاتر میں ملاقاتوں کےلیے ہائر کیا ہے۔ لابنگ فرم ارکان کانگریس میں پی ٹی آئی اور اس کے ارکان سے متعلق معاملات میں آگہی پیدا کرنے کی کوشش کریگی۔

“جنگ ” میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق  پی ٹی آئی امریکا کے ذرائع نے کہا ہے کہ فیاض قریشی ایک فزیشن ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی پاکستان کی قیادت کی ہدایات پر اس لابنگ فرم کو ہائرکیا ہے تاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگہی پیدا کی جاسکے اور ریاستی استبداد کی بابت آگاہ کیاجاسکے۔فرینڈز آف پاکستان نے امریکی حکام کو بتایا ہے کہ لابسٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ پی ٹی آئی کی مدد کی جاسکے.

 پی ٹی آئی کے تازہ ترین لابسٹ اسٹیفن پائن وہی ریپبلکن لابسٹ ہیں جنہوں نے پرویز مشرف کی آمریت کے دورا ن ان کے لیے بھی 11 ستمبر کے حملوں کے بعد کام کیا تھا۔ یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ 3 ہفتے قبل ہی تحریک انصاف امریکا کے رہنما عاطف خان نے بھی تصدیق کی تھی کہ پارٹی نے پبلک ریلیشن اور لابنگ کے لیے نئی فرمز کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ امریکا اور عالمی میڈیا سے پاکستان کے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کرائی جاسکے۔ اس فرم نے سینکڑوں امریکی اور مغربی میڈیا کی آرگنائزیشنز سے رابطہ کیا تھا اور یہ عمران خان کے متعدد انٹرویوز کرانے اور خبروں میں پی ٹی آئی کا مؤقف اجاگر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر علی نے اس حوالے سے سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version