ہوم Pakistan تحریک انصاف نے عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کے خلاف بھی...

تحریک انصاف نے عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کے خلاف بھی مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا

0



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سائفر دستاویزات کی حفاظت اس وقت کے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کی ذمہ داری تھی۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ’’اگر سائفر کیس چلانا ہے تو اس شخص کے خلاف چلایا جائے، سائفر کی حفاظت جس کی ذمہ داری تھی۔‘‘ اس موقع پر عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ سائفر گیٹ کیس میں جوڈیشل انکوائری کرائی جانی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ’’بلاول بھٹو نے آج کی تقریر میں غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے۔ بلاول بھٹو کو سائفر کے میکانزم کا ہی پتا نہیں ہے۔‘‘





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version