ہوم Pakistan تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی کوشش ناکام بنا دی...

تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی کوشش ناکام بنا دی گئیعظمیٰ بخاری

0



(24نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ شرپسندوں کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے،وفاق اورپنجاب حکومت نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی کوشش ناکام بنا دی ۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ یہ دہشت گرد اور فسادی کہتے ہیں ہمارا احتجاج پرامن تھا،خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل اورملازمین کے ذریعے وفاق پر یلغار کی گئی،پنجاب کے عوام نےتحریک فساد اور اس کے ماسٹر مائنڈ کو پھرمسترد کردیا، جو انقلاب لانے کےلیے نکلے تھےوہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے.

یہ بھی پڑھیں:’ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا ،تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘

عظمیٰ بخاری نے مزیدکہاکہ جس کے اپنے بچے لندن میں ہیں وہ قوم کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہا ہے،کیا خیبرپختونخوا کے لوگوں کی قسمت میں دھرنے،جلسے  اورمار دھاڑ ہی رہ گئی ہے؟ پنجاب کے لوگوں کوجو بہترین سہولیات میسر ہیں وہ کے پی کے کی عوام کا بھی حق ہیں،پاکستان جب بھی ٹریک پر آتا ہے ایسے فتنے رخنہ ڈالنے کیلئےنکل آتے ہیں۔۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version