ہوم Pakistan تربت:مسافر بس کے قریب بم دھماکہ4افراد جاں بحق35 زخمی

تربت:مسافر بس کے قریب بم دھماکہ4افراد جاں بحق35 زخمی

0



(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے علاقے تربت مسافر گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 3 اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقہ نیو بہمن میں مسافر بس کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا،دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  بس میں سیکیورٹی اہلکار سوار تھے، دھماکہ سے ایس پی سمیت5پولیس اہلکار اور ایس پی کے 4 بچے معمولی زخمی ہوئے،پولیس اہلکاروں میں 3 جاں بحق ہوئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ  ایس پی کیچ کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی جو دھماکہ کی زد میں آگئی،ایس ایس پی زوہیب محسن معمولی زخمی ہوئے، زوہیب محسن اپنے بچوں کے ہمراہ جارہے تھے ،ایس ایس پی زوہیب حسن کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تربت میں بس پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور بم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

 صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کے نواحی علاقے میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیرداخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، محسن نقوی نے مزید کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے درندے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کرم کے قافلے پر حملہ، تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ سامنے آگئی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version