(24نیوز)لاہور اسلام آباد اور پنڈی کے بعد سیالکوٹ میں بھی کل( پیر) کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔
تمام اضلاع کے انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے کل بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 16 دسمبر کو ضلع بھر کے سکول اور کالجز بند رہیں گے۔
دوسری جانب ڈی سی لاہور نے بھی ںوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16دسمبرکو شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے، تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی،گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی سیالکوٹ نے بھی 16 دسمبر کو شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی تاہم گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے۔
ڈی سی کے مطابق سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے۔
ڈی سی نے مزیدکہا ہے کہ سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسمِ سرما، پنجاب کےسکولوں میں یونیفارم پالیسی میں نرمی