ہوم Pakistan تعلیمی ادارے کھولنے  کا اعلان

تعلیمی ادارے کھولنے  کا اعلان

0



(ویب ڈیسک) راولپنڈی ڈویژن میں کل 19 نومبر  سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ لاہوراورملتان ڈویژن میں تاحال تعلیمی ادارےبندرہیں گے ۔

پنجاب میں موسم کی صورتِ حال میں بہتری  کے باعث پر راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں پابندی ختم کردی گئی جبکہ کل سے معمول کے مطابق سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،جس  میں تمام طالب علم، اساتذہ اور عملے کو ماسک کے  لازمی  استعمال کی ہدایت کی گئی۔

 نوٹیفکیشن  کے مطابق راو لپنڈی ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں طلبہ اور عملے کی فزیکل حاضری لازمی ہوگی،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی،جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے،  جبکہ مری کے تعلیمی ادارے پہلے ہی کھلے ہیں اور معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد  کی ذمہ دار ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹماٹر، لہسن اور لیموں کی قیمت میں اضافہ

اس حوالے سے سینئروزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سےسموگ کی صورتحال بہترہو گئی ، جس کے باعث  لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شدید دھند اور اسموگ کے پیشِ نظر 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version