ہوم Pakistan تنویر الیاس کے بیٹوں کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

تنویر الیاس کے بیٹوں کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

0


تنویر الیاس : فوٹو فائل
تنویر الیاس : فوٹو فائل

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے بیٹوں کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 شہری شیراز خان نے سردار تنویر الیاس کے بیٹوں کے خلاف تشدد کرنے پر مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی تو سردار تنویر الیاس نے مزاحمت کی، جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد سردار تنویر الیاس کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمے میں نامزد تنویرالیاس کے بھتیجے عفیف صغیر کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو چھوڑ دیا، سردار تنویر الیاس کو مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت پر حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ پولیس بے بنیاد مقدمات بنا کر تنویر الیاس اور ان کے گھر والوں کو تنگ کر رہی ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور ان کی فیملی پر بے بنیاد مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version