ہوم Pakistan جاپان: ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بازار فیسٹیول کا...

جاپان: ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بازار فیسٹیول کا انعقاد

0


جاپان: ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بازار فیسٹیول کا انعقاد

جاپان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بازار فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے، فیسٹیول کا افتتاح جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کیا۔

جاپان میں جاری شدید گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد پاکستانی و جاپانی شہری اس فیسٹیول میں شریک ہورہے ہیں۔

پاک جاپان فرینڈشپ فیسٹیول پاک جاپان فرینڈ شپ تنظیم کے زیر اہتمام سفارتخانہ پاکستان، حکومت جاپان اور ٹوکیو وارڈ کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

اس فیسٹیول میں پاکستان کے مشہور قوال کالے خان بھاگ سمیت معروف جاپانی گلوکار اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ فیسٹیول میں پاکستانی کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں اور جاپانی کھانوں کے اسٹالز بھی فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کو تفریح فراہم کریں گے۔

فیسٹیول کے منتظمین میں سینئر پاکستانی شاکر خان، رمضان صدیق، راشد صمد خان اور امجد ناگاؤگا شامل ہیں۔ جاپانی سفارتکار ماتسونوری اشیدا بھی فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

فیسٹیول میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک شاندار ایونٹ ہے جس سے پاکستان کی ثقافت کو جاپان میں اجاگر کرنے میں بہت مدد ملتی ہے تاہم اس سال شدید گرمی کے باعث حاضرین کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کچھ کم رہی ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ اگر اس فیسٹیول کو ساکورا کے موسم یعنی مارچ میں منعقد کیا جائے تو بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جس میں جاپانی عوام کو 23 مارچ کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں اور سرد موسم کے اختتام پر شاندار ساکورا کے موسم کا امتزاج فیسٹیول کو چار چاند لگا سکتا ہے تاہم یہ سب منتظمین پر منحصر ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version