ہوم Pakistan جمرود کے 4 طالبعلموں کو اغواء کے بعد پڑوسی ملک لے جانے...

جمرود کے 4 طالبعلموں کو اغواء کے بعد پڑوسی ملک لے جانے کا انکشاف

0



پشاور (ویب ڈیسک) سی پی او پشاور نے بتایا کہ  جمرود میں 4 طلبا ءکو اغواء کیا گیا جس کے بعد  دہشتگرد نے چاروں طلباء کو پڑوسی ملک افغانستان منتقل کرکے کالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی گئی۔ 

“آج نیوز” کے مطابق سی پی او نے بتایا کہ 2 طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے، ایک طالبعلم کو افغانستان سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا ہے۔تفتیش کے بعد ملزم دہشتگرد  کی نشاندہی ہوئی ،  دہشتگرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی، یہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا،سی پی او پشاور کے مطابق 25 اپریل کو آپریشن میں مطلوب دہشتگرد عظمت مارا گیا تھا ۔

ہلاک دہشتگرد نے جمرود  کے دینی مدرسے کے چار طالبعموں کو اغواء کرکےکالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version