ہوم Pakistan جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، جدید ترین ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب کا افتتاح

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، جدید ترین ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب کا افتتاح

0


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، جدید ترین ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے یونیورسٹی کے چوتھے کیمپس میں اپنے حالیہ دورے کے دوران جدید ترین ڈیجیٹل کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارا چوتھا کیمپس، جو کراچی کے میٹروویل سائٹ ایریا میں واقع ہے، اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔ نئی افتتاح شدہ آئی ٹی لیب کیمپس کے لیے ایک اہم اضافہ ہے، جو طلباء، خاص طور پر نرسنگ پروگرام کے طلباء کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے وسائل فراہم کرے گی۔ یہ جدید سہولت تعلیم کو بہتر بنانے، آن لائن امتحانات، اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے ڈیجیٹل لیب کی اہمیت پر زور دیا۔وائس چانسلر نے کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے ہاسٹل اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور کیمپس کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کیمپس انجینئر کو باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ڈائریکٹر IONAM، روبینہ حفیظ کی تعریف کی ۔رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر راحت ناز، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد اورنگزیب اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سہراب زمان بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہوں نے ولیکا کیمپس کو ایک جدید ترین سہولت بنانے کے عمل میں ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version