ہوم Pakistan جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف سب سے اہم چارج کیا ہے ۔۔۔؟...

جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف سب سے اہم چارج کیا ہے ۔۔۔؟ منیب فاروق نے اہم انکشاف کر دیا

0



 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنرل (ر)  فیض حمید کیخلاف سب سے اہم چارج کیا ہے ۔۔۔؟سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق نے اہم انکشاف کر دیا  منیب فاروق نے کہا ہے کہ سانحہ 9مئی بغاوت کی کوشش تھی ,یہ جو بغاوت کی بات ہے اس میں ذرائع بتاتے ہیں کہ اہم چارج یہ ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کے بعدمتعدد جگہوں پر لوگوں سے رابطوں میں رہے ۔ ان سے یہ بات منسوب کی جارہی ہے کہ وہ متعد د جگہوں پر کہتے رہے کہ پاکستان کی فوج کی قیادت اس وقت بالکل تنہا کھڑ ی ہے۔ خدانخواستہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ان کی پوری فورس یاپوری کور کمانڈ کررہے ہیں وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی۔یہ بات کتنی درست ہے یا کتنی غلط یہ وقت بتائے گا۔ فیض حمید نے اپنی ہی فوج کے سربراہ کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد یہ سب کچھ کرنے کی کوشش کی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے  نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت   اور سینئر صحافی شبیر ڈار نے بھی شرکت کی ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version