ہوم Pakistan جون میں بجلی کا دوسرا بڑا جھٹکا  فی یونٹ کتنا اضافہ متوقع...

جون میں بجلی کا دوسرا بڑا جھٹکا  فی یونٹ کتنا اضافہ متوقع ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑجائیں

0



 (اویس کیانی)جون میں ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید 8 روپے 14 پیسے مہنگی کیئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ جون میں 2 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک ساتھ ہوجائیں گی ، جون کے بلز میں 3.49 روپے فی یونٹ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ شامل ہونےکا امکان ہے ، نیپرا نےاپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ،مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین فی یونٹ 2.75 روپے کا بوجھ برداشت کررہے ہیں، تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نےجون کے لیے 1.90 روپے فی یونٹ اضافہ منظورکیا ہے،دومختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر فی یونٹ 4.65 روپےہوجائےگا،اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون 2024 کے بلز میں کیا جائے گا ،رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version