ہوم Pakistan جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے

جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بابر علی کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد زبیر چیمہ سپرنٹنڈنٹ جوینائل جیل بہاولپور، غلام مصطفی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، کشور ناہید ریسرچ آفیسر پریزن ٹریننگ سٹاف کالج ساہیوال، سمرا جبین لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور، محمد عرفان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانولہ، عامر عباس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات، زاہد سعید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فیملی روم سینٹرل جیل لاہور، شوکت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان، صداقت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، محمد اقبال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر، ساجد حسین رضا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ملتان، شہزاد حسین بخاری ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، نوید احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور اور شہزاد اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح وجیہہ کومل سائیکالوجسٹ انسپکٹریٹ آف پریزن لاہور، سمروز ظہیر سائیکالوجسٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، فاطمہ صدیق سائیکالوجسٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ اور وجیہہ عارف خان کو سائیکالوجسٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version