ہوم Pakistan جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام...

جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ دو روز قبل اڈیالہ جیل کی بیک سائیڈ سے اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ، دو افراد گرفتار ہوئے ،کل سارا دن سرچ آپریشن جاری رہا، سرچ آپریشن کی وجہ سے گزشتہ روز رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔

جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی لکھ کر دیں گے کہ وہ کس کس سے ملاقات کریں گے،بانی پی ٹی آئی کے ناموں کے علاوہ کوئی سپرنٹنڈنٹ کو درخواست نہیں دے سکے گا، شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ جیل سپرنٹنڈ مصروف ہوتے ہیں کوئی فوکل پرسن مقرر کردیں،جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فوکل پرسن ہونگے،ہم نے مشاورت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دن مقرر کئے تھے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد اب بڑھ گئی ہے،بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کی وجہ سے بہت سے کام روکنےپڑتے ہیں،استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن مقرر رہنے دیئے جائیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ منگل اور جمعرات کے دو دن مقرر ہیں جن میں دو دو سیشن ہوتے ہیں،ایک سیشن میں چھ افراد ملاقات کر سکتے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کردیں،شیر افضل نے کہاکہ رمضان میں تو خان  صاحب باہر آ جائیں گے ، یہ درخواست غیرموثر کروانا چاہتے ہیں، شیرافضل مروت کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے، کیس کی سماعت ہدایات کے ساتھ اگلے جمعے تک ملتوی  کر دی ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version