ہوم Pakistan جی ایچ کیو حملہ کیس علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری...

جی ایچ کیو حملہ کیس علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم  

0



 ( 24  نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے غیر حاضری پر علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے راجہ بشارت ، زرتاج گل ، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version