ہوم Pakistan حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر مقدمات درج...

حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کے غیر مجاز استعمال پر مقدمہ درج ہوگا۔

ترجمان شرجیل میمن کے مطابق کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا، کمیٹی اجلاس میں ممبران کی اخراجات میں کمی یقینی بنانے پر اپنی سفارشات پیش کی گئیں۔

کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور ریگولیٹ کرنے کےلیے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کی نیلامی کا عمل شفاف بنانے اور فنڈز منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں۔

اس سلسلے میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال اور پی او ایل کے بڑھتے اخراجات کم کیے جائیں۔ بےکار گاڑیوں کی نیلامی مکمل طور پر شفاف بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version