ہوم Pakistan حکومت میں شمولیت یا حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:جے یو...

حکومت میں شمولیت یا حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:جے یو آئی کا دو ٹوک موقف

0



(24نیوز)  حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے اعلیٰ سطحی ملاقات  کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ مولانا فضل الرحمان سے حکومت نے قانون سازی میں حمایت طلب کی ہے جس پر اب  جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے دو ٹوک انداز  میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی حکومت میں شامل ہوگی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی حمایت کرے گی، جولائی 2018 کے بعد ہماری جو پوزیشن تھی آج بھی اسی موقف پر کھڑے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ 2024 کا الیکشن الیکشن نہیں آکشن تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان صاحب کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ ہونے والی ایک بھی میٹنگ میں شریک نہیں تھا۔ رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں اس حوالے سے حقیقت سامنے نہیں آئی جب حقیقت سامنے آئے گی تو جے یو آئی ف اپنا موقف دے گی۔ قانون سازی سے متعلق ہم وقت سے پہلے اپنا موقف نہیں دے سکتے ، جب کوئی قانون سازی آئی تو ہم فیصلہ کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version