ہوم Pakistan حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پروگرام ختم کردیا

حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پروگرام ختم کردیا

0


حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پروگرام ختم کردیا

حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ پروگرام ختم کر دیا۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پروگرام کے لیے رقم نہیں رکھی گئی۔ 

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کےلیے 50 کروڑ روپے بجٹ تھا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس سہولت بھی ختم کر دی۔ 

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ہیلتھ انشورنس کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ رواں مالی سال ہیلتھ انشورنس کےلیے 1 ارب روپے بجٹ میں رکھا گیا تھا۔ 

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے رقم نہیں رکھی گئی۔ رواں مالی سال فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کےلیے 40 کروڑ روپے کا بجٹ تھا۔ 

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے فلم فنانس فنڈ بھی ختم کر دیا۔ آئندہ مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔ رواں مالی سال فلم فنانس فنڈ کی مد میں ایک ارب روپے رکھے گئے تھے۔ 

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ویمن انٹرپرینیورز کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم بھی ختم کر دی گئی ہے۔ رواں مالی سال کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے لیے 1 کروڑ روپے کا بجٹ تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version