اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ڈبلیو ڈی کے ریگولر ٹیکنیکل سٹاف کیلئے تیار کی گئی گولڈن ہینڈ شیک سکیم ( رضا کارانہ علیٰحدگی سکیم ) کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے ٹرانزشن پلان کی کمیٹی نے متفقہ طور پر گولڈن ہینڈ شیک سکیم کی آفر کی سفا رشات کی منظوری دیدی۔20 سال سے زیادہ سروس والوں کو 400 فیصد پنشن اور اس سے کم سروس والوں کو ایک ماہانہ بنیادی تنخواہ ادا کی جا ئے گی ۔
ذ رائع کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے ٹرانزشن پلان کی کمیٹی نے متفقہ طور پر گولڈن ہینڈ شیک سکیم کی آفر کی سفا رشات کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری وفاقی وزیر بر ائے ہاؤسنگ و تعمیرات ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی جس میں ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سیکرٹریز کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، پاور ڈویژن، قانون و انصاف اور فنانس ڈویژن نے شرکت کی۔